اشتہارات

معروف گلوکار کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا : قیمتی موبائل بھی لے اڑے

site_admin

لاہور(آئی این پی ) مشہورزمانہ گیت”ڈھولا ساڈا اپنا”کوگاکرملک گیرشہرت حاصل کرنے والے معروف فوک گلوکاروسیم اخترکیانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،قیمتی موبائل اور پیسے بھی لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکاروسیم اخترکیانی صبح سویرے گھرسے کسی کام کے سلسلے میں نکلے توکچھ فاصلے پر ہی گھات لگائے ڈاکوؤں نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا،اوران کو گن پوائنٹ پر روک کر قیمتی موبائل اورکچھ رقم لوٹ کررفوچکرہوگئے۔گلوکاروسیم اخترکیانی نے بتایا کہ جب ان کو ڈاکوؤں نے روکا تووہ سمجھ گئے تھے کہ ان کوچیزیں دواورجان بچاؤ چیزیں تواللہ پھردے دے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات