اشتہارات

برادر اسلامی ملک ایران نے پاکستان پر حملہ کردیا کئی افراد نشانہ بن گئے

site_admin

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور میں سرحد  بارڈر پر ایرانی فورسز کی فائرنگ ،2پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی  کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7 افراد ایران کی جانب جارہے تھے کہ تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کو کراس کرنیوالے تھے کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس سے بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی عبداللہ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ ،حمزہ اللہ سکنہ مہمند ایجنسی و دیگر شامل ہیں انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاک ایران سرحد پر ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات