اشتہارات

وہ وقت جب عمران خان نے اپنا کتا شیرو فیاض الحسن چوہان پر چھوڑ دیا

site_admin

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ جب عمران خان سے ملاقات کر رہے تھے تو اس دوران وہاں فیاض الحسن چوہان آگئے ، عمران خان نے اپنا کتا شیرو فیاض الحسن چوہان پر چھوڑ دیا تھا ۔ فیاض الحسن چوہان پہلے اس بات کی تو وضاحت کر دیں کہ کیا عمران خان نے ان پر اپنا کتا شیرو چھوڑا تھا یا ان کو شیرو پر چھوڑا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے فرنٹ مین رانا مشہود کے ذریعے10 سالوں میں پولٹری انڈسٹری کے ناجائز کاروبار سے کھربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ،شاہد خاقان تنقید چھوڑیں ، لوٹا گیا پیسہ واپس کریں اوراڈیالا جانے کی تیاری کریں،احتساب کا کدو کٹے گا تو پھر بٹے گا ،احتساب میں کوئی بھی جماعت والا ہو ہماری حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح نیب اور سپریم کورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے تین مافیاز کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت پر حملہ کرایا ہے ، مرغی مافیا بلا جواز حکومت پر تنقید میں مصروف ہے لیکن یہ اپنا کام جاری رکھیں حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کرپشن کرکے اداروں کوتباہ کیا، ایل این جی معاہدے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف نے بھی کروڑوں کی کرپشن کی،سابقہ حکمرانوں نے کوئی ادارہ درست نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاشہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے ، کرپشن کے دائرے میں جو آئے گا تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رانا مشہود حمزہ کے فرنٹ مین ہیں اور گزشتہ دس سالوں میں رانامشہود پولٹری انڈسٹری سے کھربوں روپے لوٹ مارکرکے ککٹری مافیا کے نام سے مشہور ہوئے۔شاہد عباسی سادھو بن کر مشورہ دیتے ہیں ،میرے علاج کی فیس کی فکر چھوڑیں اور کرپشن کا پیسہ واپس کر کے اڈیالا جانے کی تیاری کریں ۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی ائیر لائن کے لئے پی آئی اے کو چونا لگایا ۔راناثنااللہ جوسرپر شرافت کی ٹوپی اور مونچھوں کو تائو دے کر اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے وہ مفرور مافیاہے۔(ن) لیگ کے جتنے مافیاز ہیں میدان میں آ جائیں ،عمران خان اورسردارعثمان کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکرام نوید 50کروڑ روپے دے کر نیب سے چھوٹنے والے ہیں ،13کروڑ روپے شہباز شریف کے داماد علی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات