اشتہارات

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی آج دبئی روانہ ہوگی

site_admin

لاہور(این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی آج (جمعہ )کو دبئی روانہ ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ انضمام الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی آج جمعہ کو دبئی روانہ ہورہی ہے۔ کمیٹی کے ارکان یو اے ای میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ کپتان، کوچ اور سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت سے ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی قیادت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اراکین ٹیم مینجمنٹ کے مشورے سے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے متوقع کھلاڑیوں کے پول کوحتمی شکل دیں گے۔انضمام الحق اور ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے میچز اور پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ کپتان اور کوچ کی مشاورت سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ٹیم کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات