اشتہارات

وزیراعظم نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لیا،ایس کے نیازی

site_admin

پروگرام”سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ”۔۔۔
چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز ایس کے نیازی کی گفتگو
ہمیں اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ عدلیہ آزاد ہے،ایس کے نیازی
ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی ٹھیک اور سپریم کورٹ بھی ٹھیک فیصلہ کریگی،ایس کے نیازی
اپیل کا حق اسی لیے ہوتا ہے کہ چیزیں دوبارہ دیکھی جائیں،ایس کے نیازی
میں عدالتوں کے فیصلوں پر ڈسکس نہیں کرتا،ایس کے نیازی
نوازشریف،مریم،صفدر کی سزا معطل ہوئی ختم نہیں،ایس کے نیازی
مدعی سے ڈیل ہو جائے تو کیس کمزور ہو جاتا ہے،ایس کے نیازی
عدالتیں تو ثبوتوں کی بنا پر فیصلے کرتی ہیں،ایس کے نیازی
مختلف اکاؤنٹس سے جو پیسے گئے یا آئے اسے خفیہ رکھنا چاہیے تھا،ایس کے نیازی
پہلے پیسے ریکور کرنے چاہیے تھے اس کے بعد معاملہ میڈیا پر آتا،ایس کے نیازی
60سال آگے کا سوچنے کے بجائے موجودہ حالات دیکھنے چاہئیں،ایس کے نیازی
تحریک انصاف میں بھی بہت سے مسائل ہوسکتے ہیں،ایس کے نیازی
ایف آئی اے سیدھی ہوگئی تو زرداری خود ملکی قرضہ ادا کرادیں گے،ایس کے نیازی
ہر وقت امریکا کو ہماری ضرورت ہے،ایس کے نیازی
ہم مضبوطی سے فیصلے کریں تو امریکا ہمارے گھٹنوں میں ہوگا،ایس کے نیازی
مشائخ کانفرنس کا انعقاد حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے،ایس کے نیازی
وزیراعظم نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لیا،ایس کے نیازی
وزیراعظم کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو دیکھنا چاہیے،ایس کے نیازی
چیف جسٹس پاکستان بھی عافیہ صدیقی کا معاملہ دیکھ سکتے ہیں،ایس کے نیازی
10لاکھ گھر ایک سال میں بنانا بڑی ہے،ایس کے نیازی
ہوسکتا ہے تحریک انصاف کی حکومت گھر بناجائے،ایس کے نیازی
پرائیویٹ ادارے چلتے ہیں،فائدہ نقصان سامنے رکھنا چاہیے،ایس کے نیازی
نجکاری کوئی ایسی چیز نہیں کہ وہ نقصان دہ ہی ہوتی ہے،ایس کے نیازی

پروگرام”سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ”۔۔۔
سابق ڈی جی نیب پنجاب بریگیڈیئر(ر)فاروق حمید کی”سچی بات”میں گفتگو
نیب نے اس طرح کیس کا دفاع نہیں کیا جیسے کرنا چاہیے تھا،فاروق حمید
پراسیکیوشن کیس کا صحیح دفاع نہ کرے تو جج فیصلہ دے دیتے ہیں،فاروق حمید
منی ٹریل اور ذرائع آمدن ظاہر نہیں کیے گئے،سابق ڈی جی نیب پنجاب
ملزم کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس نے جائیداد کیسے خریدی،فاروق حمید
لگتا یہی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیگی،فاروق حمید
ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہوا تو نواز،مریم دوبارہ جیل جائیں گے،فاروق حمید
پانامہ کیس ایک سال چلا،تحقیقات ہوئیں،بریگیڈیئر(ر)فاروق حمید
احتساب عدالت نے جو فیصلہ دیا اس پر عملدرآمد تو ہوگا،فاروق حمید
شریف خاندان بضد ہے کہ انہوں نے منی ٹریل نہیں دیا،فاروق حمید
خواجہ حارث نے کیس میں بہت تاخیری حربے استعمال کیے،فاروق حمید
اگر آپ کے پاس اپنے حق میں ثبوت ہیں تو بری ہوجائینگے،فاروق حمید
مشرف کے دور کی نسبت جمہوریت میں زیادہ کامیابیاں ملیں،فاروق حمید
موجودہ ملکی صورتحال دیکھ کر شرم آتی ہے،بریگیڈیئر(ر)فاروق حمید
لوٹ مار کرکے پیسہ باہر لے جایا گیا،ریاست غریب ہوگئی،فاروق حمید
سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ سے پانامہ کیس کا فیصلہ جلدی آگیا،فاروق حمید
اگر سپریم کورٹ مانیٹرنگ نہ کرتی تو کئی سال یہ کیس چلتا،فاروق حمید
سپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے،2سے3ماہ میں کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے،فاروق حمید
جلد از جلد فیصلے کرکے ملکی دولت واپس لانی چاہیے،فاروق حمید
ڈر اور خوف کی فضا ہونی چاہیے تاکہ کرپشن نہ ہو،فاروق حمید
ڈر اور خوف کی فضا برقرار رہے گی تو کوئی پیسہ نہیں لوٹے گا،فاروق حمید
ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی نیب ملتان انتہائی ایماندار ہیں،فاروق حمید
بیوروکریٹس اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارا غلط استعمال کیا گیا،فاروق حمید
فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئین کے مطابق چلنا ہے یا ذلیل ہی ہونا ہے،فاروق حمید
بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں ایماندار لوگ ہیں،فاروق حمید
بیوروکریٹس تہیہ کرلیں کہ وہ اب اپنی ڈیوٹی کریں گے،فاروق حمید
بیوروکریٹس اپنی ڈیوٹی کا سوچیں تو قبلہ درست ہو جائے گا،فاروق حمید
اشرافیہ اور کرپٹ بیوروکریٹ آپس میں ملے ہوئے ہیں،فاروق حمید
کرپٹ افراد کی ملی بھگت ختم کرنا ہوگی،ادارے یہ کرسکتے ہیں،فاروق حمید
سی ڈی اے پہلے بہت کام کرتا تھا،اب حال سامنے ہے،فاروق حمید
اب سی ڈی اے میں سیاسی مداخلت ہے،کرپٹ لوگ آگئے،فاروق حمید
چیف جسٹس کو مین آف دی ایئر کا خطاب دیتا ہوں،فاروق حمید
چیف جسٹس ثاقب نثار ملک کی خاطر اپنے چیمبر سے باہر نکلے،فاروق حمید
چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ہے پھر بھی کیسز سن رہے ہیں،فاروق حمید
چیف جسٹس ملک کے مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں،بریگیڈیئر(ر)فاروق حمید
اگر پانامہ کیس کا فیصلہ نہ ہوتا تو آج ملک کا اور بھی برا حال ہوتا،فاروق حمید
پانامہ کیس کے فیصلے کے باہر ملک میں پیسہ واپس آرہا ہے،فاروق حمید

پروگرام”سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ”۔۔۔
سابق سفیر بیگم سیدہ عابدہ حسین کی پروگرام”سچی بات”میں گفتگو
پاکستان کو چاہیے کہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائے،عابدہ حسین
روس،ترکی،ایران اور چین پر ہماری خاص توجہ ہونی چاہیے،عابدہ حسین
امریکا کو بھول جانا چاہیے وہ ہماری کوئی مدد تو کر نہیں رہا،عابدہ حسین
امریکا مدد نہیں کررہا تو خاص رابطہ نہیں رکھنا چاہیے،بیگم سیدہ عابدہ حسین
میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا،سیدہ عابدہ حسین
اخبارات میں بھی تاثر ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا،عابدہ حسین
ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال قائم دائم ہیں،شاید دوبارہ پھر نہ آسکے،عابدہ حسین

پروگرام”سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ”۔۔۔
خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی گفتگو
مشائخ کانفرنس کا انعقاد وزیراعظم کا اچھا اقدام ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
امام کعبہ سمیت مختلف ممالک سے لوگ شریک ہونگے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
ہر سال قومی سیرت کانفرنس کا عظیم پیغام ہوتا ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
اس بار کانفرنس کا عنوان ختم نبوت ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
ڈیڑھ ارب سے زائد دنیا میں مسلمان ہیں،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
رسول پاکﷺکی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات