اشتہارات

پاکستان کو سعودی عرب کے پیکیج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

site_admin

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سعودی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، پیکج کا مجموعی حجم6 ارب ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ سیکٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ پہلی قسط کاحجم ایک ارب ڈالر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے۔ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادیپیکج حاصل کرلیا جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا جبکہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے کامیاب دورے میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ معدنی ذخائر کے شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان آئے گا جبکہ ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کرنے کیلئے انھیں قائل کرلیا تھا۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات