اشتہارات

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ: سامان جدہ چھوڑ آئی، مسافروں کا احتجاج

site_admin

کراچی:  قومی ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ پی آئی اے مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی۔ مسافر سرکاری ایئر لائنز انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کمال کردیا۔ سعودی عرب سے عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی واپس آنیوالوں کا سامان چھوڑ دیا۔ سامان سے محروم عمرہ زائرین نے جناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

پرواز پی کے سیون سکس ٹو ہفتے کی شام سوا سات بجے جدہ سے کراچی پہنچی تھی۔ پرواز میں کراچی کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں کے لوگ بھی موجود ہیں۔

بیشتر عمرہ زائرین نے سامان کے انتظار میں پوری رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گذاری۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جدہ میں رہ جانے والا سامان کسی دوسری پرواز سے منگوایا جائے گا۔ سامان چھوڑنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات