اشتہارات

بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید، 2 روز میں شھادتیں 3 ہو گئیں

site_admin

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور نوجوان شہید کر دیا، دوروز میں شہادتوں کی تعداد تین ہو گئی۔

ضلع کپواڑہ کے گاؤں ساگی پورہ میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ نوجوان کی شناخت نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں تعلیمی ادارے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے۔

ادھر سری نگر میں لاپتہ طالبِ علم احتشام بلال کی فیملی نے بھارتی ایجنسیوں کے خلاف احتجاج کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات