اشتہارات

آصف زرداری زیادہ مشورے نہ دیں، کوئی این آر او نہیں ہوگا: فیاض الحسن

site_admin

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے آصف زرداری زیادہ مشورے نہ دیں، انہوں نے اداروں کوتباہ کیا، وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، این آر او نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مودی کے ساتھ دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا، آصف علی زرداری کے بیان پر حیرت ہے، انہوں نے معیشت کا جنازہ نکالااور اداروں کو تباہ کیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آصف زرداری اپنے دور میں بینظیر قتل کیس کے ملزمان کا سراغ نہ لگاسکے، آصف زرداری کو اپنا انجام محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن آئے، اسپیکر کے ساتھ بیٹھ کر معاملات نمٹائے، اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، اسمبلی کارروائی کے معاملات بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں طے ہوتے ہیں

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات