اشتہارات

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کلگام میں مزید 8 نوجوان شہید کر دیئے

site_admin

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع کلگام میں مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مودی سرکار کی خون کی پیاس نہ بجھی، بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے گاؤں   لارو   میں نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے پورے گاؤں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی۔

شہادتوں کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر بھی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

حریت رہنما یاسین ملک کہتے ہیں کشمیری نوجوانوں نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات