اشتہارات

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ، اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

site_admin

اسلام آباد:  ای سی ایل میں کے حوالے سے نیب کا کردار ختم کرنے کی تجویز، ٹرائل کورٹ یا عدالتِ عظمیٰ کی ہدایت پر ہی نام شامل ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں
وزات داخلہِ نے سفارشات تیار کر لی ہیں، قائمہ کمیٹی کل جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی ہے، اس سے پہلے اختیار مجاز اتھارٹی کو حاصل تھا، مجاز اتھارٹی کبھی کابینہ اور عدلیہ سمجھی جاتی تھی۔

نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کسی بھی شخص کا چھان بین اور تحقیقات کی سطح پر نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکے گا۔

سفارش تین سال سے ای سی ایل میں شامل نام نکالنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان افراد کے نام نکالے جائیں گے جن کے حوالے سےعدالتی حکم موجود نہیں ہو گا۔ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے سات روز قبل متعلقہ فرد کو آگاہ کرنا لازم ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات