اشتہارات

محمد عامر کی وجہ سے دیگر بالرز مواقع سے محروم ہیں، محمد آصف

site_admin

اسلام آباد: لندن اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی فاسٹ بالر محمد آصف نے بھی محمد عامر کیخلاف لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ کے پیسر کی وجہ سے دیگر بالرز مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن کو قومی ٹیم میں مواقع سے محرومی کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں محمد آصف کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے باقی بالرز کو متواتر تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بالر کی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بن رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر پابندی کے بعد کئی باصلاحیت فاسٹ بالرز سامنے آئے جنہوں نے پاکستان کو میچز بھی جتوائے لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی اپنی جگہ پکی نہیں کرسکا حالانکہ ان میں سے کچھ بالرز پر بھروسہ کیا جائے تو وہ محمد عامر سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات