اشتہارات

بالی ووڈ‘ اداکارہ سشمیتا سین کی سرجری کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

site_admin

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے ڈھلتی عمر چھپانے کیئے اپنے چہرے کی سرجری کروالی‘ سشمیتا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمتا نے اپنی ڈھلتی عمر کو چھپانے کے لئے چہرے کی سرجری کروالی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ 42 سالہ اداکارہ نے جو تصویر شیئر کیں ان میں وہ پہلے سے زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں ۔ تاہم ناقدین ان کے چہرے کی سرجری کو بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات