اشتہارات

ضمنی الیکشن 2018ء، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

site_admin

لاہور:  اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی گیارہ میں سے 6 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 124 کے پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ماڈل ہائی شاہ عالم مارکیٹ کمیں ٹوٹل 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جہاں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی 106 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان نے 78 ووٹ حاصل کئے۔

نوشہرہ پی کے 61 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 2 ہزار 755 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے نور عالم خان ایک ہزار 389 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 87 کے پولنگ سٹیشن نمبر 38 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے قادر بخش خان گبول 61 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بنوں این اے 35 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 364 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 42 ووٹ لے کر آگے جبکہ ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی 38 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 165 لاہور کے پولنگ سٹیشن نمبر 86 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے منشا سندھو 134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ (ن) لیگ کےسیف الملوک کھوکھر 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چکوال این اے 65 کے 7 پولنگ سٹیشز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین 1 ہزار 834 ووٹ لے کر آگے جبکہ یعقوب سیفی 746 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اٹک پی پی 3 کے ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 173 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 243 پولنگ سٹیشن نمبر 64 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ایم کیو ایم کے عامر چشتی 115 ووٹوں کے ساتھ آگے، تحریک انصاف کے عالمگیر خان 40 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے حاکم علی 15 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

راولپنڈی این اے 63، پولنگ اسٹیشن موڈا مرادو کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے منصور حیات 146 ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے عقیل ملک 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور پی کے 78 کے 10 پولنگ سٹیشن کے نتائج، اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 1129 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے محمد عرفان 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات