اشتہارات

بھارتی فوج کی دہشت گردی، بانڈی پورہ میں 5 کشمیری شہید

site_admin

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت عروج پر پہنچ گئی، بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کا ڈھونگ رچا کر پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، قابض فورسز نے متعدد گھروں کو بھی بارود سے اڑا دیا، سری نگر میں یوم عاشور کے جلوس میں شریک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دنیا کے سامنے مگر مچھ کےآنسو بہانے والے بھارت کی ریاستی دہشت گردی انتہا کو چھونے لگی، مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات سےجاری آپریشن کے باعث علاقے میں موت کا رقص جاری ہے، بھارتی فوج کی گولیوں سے بچنےکے لیے خواتین اور بچے بھی پناہ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔

قابض فورسز نے رہائشی علاقوں میں گھس کر متعدد گھروں کو بارود سے اڑا دیا، سری نگر میں یوم عاشور کے جلوس پر پولیس نے دھاوا بول دیا،اور درجنوں عاشقان حسین ؓ کو گرفتار کر لیا۔بھارتی دہشت گردی سے ایک ہفتے کے دوران 23 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات