اشتہارات

کم سن ملازمہ پر تشد د کرنے والی خاتون کو شریں مزاری نے ڈھونڈ نکالا

site_admin

اسلام آبا د(آ ئی این پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک کم سن گھریلو ملازمہ کو بری طرح سے مارنے والی خاتون دراصل بھارتی شہری ہیں، جو چندی گڑھ میں رہائش پزیر ہیں۔تفصیلات کے مطا بق حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں ایک خاتون کو چائے میں پتی زیادہ ڈالنے پر ایک کم سن ملازمہ کو بری طرح تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے پس منظر میں ایک شخص خاتون سے کہتا نظر آیا، ‘ایک تو تم نے 14 سال کی لڑکی رکھ لی اور پھر اس پر اتنا ہاتھ اٹھا رہی ہو۔’یہ ویڈیو شیریں مزاری کی نظر سے گزری اور انہوں نے اسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘کیا کوئی یہ شناخت کرسکتا ہے کہ یہ خاتون کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ ان کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معلومات چاہئیں۔’

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات