اشتہارات

نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر،نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا

site_admin

اسلام آباد: حتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نمبرٹو کے جج ملک ارشد سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا جبکہ نیب کے گواہ واجد ضیا بھی عدالت میں پیش ہوں گے اور سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی سربراہ پر جرح کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات