اشتہارات

فاسٹ باﺅلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

site_admin

پشاور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں بازو کے فاسٹ باﺅلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ پشاور کے ہسپتال میں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ آج میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے کیونکہ ہمارے خاندان میں بیٹے کا اضافہ ہوا ہے۔

View image on Twitter
فاسٹ باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ جنید خان نے تمام مداحوں کا دعاوں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں منعقد ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات