اشتہارات

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں آج دیکھا جائے گا

site_admin

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کاچاند نظر آگیا ہے اوران ممالک میں عیدالاضحی21اگست کو ہوگی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کردیا، مملکت میں آج یکم ذی الحج جب کہ عید الاضحی21 اگست بروزمنگل کومنائی جائے گی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب انڈونیشیا ،ملائیشیا،برونائی ،یونان اور سنگاپور میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں یکم ذی الحج 13اگست بروز پیر کوہوگی جب کہ عید الاضحی22 اگست بروز بدھ کومنائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات