اشتہارات

ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ کا رخ کرلیا

site_admin

نئی دہلی:بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سے دور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کی ’بھابھی‘ ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھا جا سکتا ہے، مگرہمیشہ کے لئے نہیں۔ان خیالات کا اظہار کے جواب میں ان کے فالورز نے بھی ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک رواں سال والدین بننے والے ہیں اور انہوں نے اپنے بچے کا نام بھی ’ مرزا ملک‘ رکھنے کا تمام چاہنے والوں کو بتادیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات