اشتہارات

ٹور ڈی فرانس ریس کا تیرہواں مرحلہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے جیت لیا

site_admin

لاہور:  ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا تیرہواں مرحلہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے جیت لیا، برطانیہ کے گرینٹ تھامس کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا 13واں راؤنڈ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ کے گرینٹ تھامس کی مجموعی برتری بہرحال برقرار ہے۔

ریس کے دوران ماہر سائیکلسٹ اپنی پوری کوشش صرف کر کے شاندار پرفارمنس دکھاتے رہے، شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی تاہم
سلوواکیہ کے پیٹرساگن نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے 45.2 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 45 منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے تیرہواں راؤنڈ اپنے نام کیا، برطانیہ کے گرینٹ تھامس کا پیلی جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات