اشتہارات

سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی

site_admin

کراچی: سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17 ڈالر کی کمی سے 1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فیتولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔

 

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتگھٹ کر59ہزار 100 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 668روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات