اشتہارات

کرینہ کپور بیٹے کی پرورش سے متعلق سوال پوچھنے پر آگ بگولہ

site_admin

ممبئی: – بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آگ بگولہ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’اگر میں تیمور کے ساتھ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی یا ایئرپورٹ جاتے وقت اسے گود میں نہیں لیتی تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں مصروفیت کے باعث تیمور کو وقت نہیں دیتی یا اسے توجہ نہیں دیتی جب کہ مجھے سب کے سامنے یہ ڈھنڈورا پیٹ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا تیمور کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات