اشتہارات

شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتے کے روز ہو گی، مفتی منیب

site_admin

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، بروز ہفتہ 16 جون کو پاکستان میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شوال المکرم 1439ھ مورخہ 16 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں۔ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان چودہ منٹ، حیدر آباد میں 13 منٹ، چھور میں 12 منٹ، جیکب آباد 10 منٹ اور جیوانی میں 14 منٹ ہو گا جبکہ سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات