اشتہارات

بھارت تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں کرسکتا :بپن راوت

site_admin

ممبئی :- بھارتی آرمی چیف نے کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔۔جنرل بپن راوت کا کہنا ہے ہم کتنے بھی کشمیری مار لیں، تحریک آزادی میں نوجوانوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، امن کےلیے کشمیریوں کو مذاکرات کا چانس ملنا چاہیے۔

آرمی چیف نے کہا بیرونی مداخلت پر تو قابو پا سکتے ہیں لیکن مقامی افراد کے جذبے کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ امن کے لیے کشمیر میں مذاکرات بہت ضروری ہیں، کوشش کرکے دیکھا جائے۔ کشمیری نوجوانوں کے جذبے نے بھارتی آرمی چیف کو رائے تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ اس سے پہلے اپریل میں جنرل راوت نے بیان دیا تھا کہ کشمیری نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات