اشتہارات

نواز شریف ، مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

site_admin

لاہور :- سانق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز شریف کے ہمراہ کل لندن روانہ ہوں گے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما لندن میں بیگم کلثوم نواز شریف کی عیادت بھی کریں گے جو اس وقت علالت کی وجہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو پاکستان سے بیرون ملک جانے سے نہیں روکا، دونوں سیاسی رہنمائوں نے آج تک بیرون ملک جانے کی اجازت لینے کیلئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا ، ہم نے کبھی کسی کو اپنے رشتہ داروں کی عیادت سے نہیں روکا اور نہ روکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات