اشتہارات

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی چھٹی برسی، وہ آواز جو ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی

site_admin

کراچی:  غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کی آج 6 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ مہدی حسن نے 13 اکتوبر 2012 کو جہان فانی سے کوچ کیا.

کئی دہائی پر محیط اس سفر میں انھوں نے مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد فلمی وغیرفلمی گیت، نغمے اور غزلوں میں آواز کا جادو جگا کر انھیں امر کردیا اور دنیا بھر میں بے مثال شہرت اور عزت پائی۔ مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔ بھارت میں انھیں سہگل ایوارڈ جبکہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات