اشتہارات

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ

site_admin

لندن: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد 363 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان تیسرے دن کا آغاز 350 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آخری دونوں کھلاڑی 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

انگلش ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات