اشتہارات

صاف پانی کیس: حمزہ شہباز نے نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

site_admin

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے صاف پانی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔

حمزہ شہباز کو نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کےکیس میں طلب کیا گیا تھا جس پر وہ آج صبح 11 بجے نیب کے دفتر پہنچے۔

نیب کی تین رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز نے صاف پانی سے متعلق کئی اہم میٹنگز میں حصہ لیا اور اختیارات سےتجاوز کرتے ہوئے نہ صرف بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگز کی صدارت کی بلکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات