اشتہارات

وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی

site_admin

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت 27 نکاتی ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں فاٹا اصلاحات کا ایجنڈا سہرفہرست تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی کے تقرر کے لیے قواعد وضوابط کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے اسلحہ کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم  اے) کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے اور اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی  اے) کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات