اشتہارات

کسی مائی کے لعل میں ہمیں حکومت بنانے سے روکنے کی ہمت نہیں: طلال چوہدری

site_admin

اسلام آباد: وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی کو بھی نہیں روکا جاسکتا اور کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اوروفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، اسی احتساب کے نام پر (ق) لیگ بنی اور اب اسی احتساب کے نام پر پی ٹی آئی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، احتساب کے نام پر اپنی مرضی کے لیڈرز لانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ایک شمولیت کی چار چار دفعہ خبریں چلاتے ہیں، پہلے کہتے ہیں (ن) لیگ سے علیحدہ ہوگئے، بہت بڑی وکٹ گرگئی، پھر پتا چلتا ہے خان صاحب کے چھوٹے سے ملاقات اور پھر خان صاحب سے ملاقات، پھر چلتا ہے خان صاحب ان کے گھر تشریف لےگئے، جلسے کے لیے پھریہی خبر چلتی ہے۔

میاں نوازشریف کےخلاف نیب کے نوٹس پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اگر یہ چیئرمین نیب کی غلطی تھی تو معافی آجانی چاہیے تھی، اگر معافی نہیں آئی تو دانستہ کیا گیا ہے، اب چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ؟

طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ الیکشن روکے، الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی کو بھی نہیں روکا جاسکتا، کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اوروفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے، ہم الیکشن کی تیاری نہیں، نئی حکومت سازی کی تیاری کررہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات