اشتہارات

سابق وزیرقانون زاہد حامد کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

site_admin

اسلام آباد: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔

زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے، اس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی اور اس کے بعد مذہبی جماعت کے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد زاہد حامد نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات