اشتہارات

سپر کبڈی سیمی فائنل: آج کشمیر کا فیصل آباد اور ساہیوال کا گجرات سے جوڑ پڑے گا

site_admin

لاہور:  سپر کبڈی لیگ میں کوارٹر فائنل کی دوڑ ختم، آج سیمی فائنل میں کشمیر جانباز کا فیصل آباد شیر دل اور گجرات وارئیرز کا ساہیوال بلز سے جوڑ پڑے گا۔

ٹاپ فور کے پہلے ٹاکرے میں کشمیر کے پہلوانوں سے فیصل آباد کے شیردل ٹکرائیں گے جبکہ دوسرا اکھاڑہ گجرات وارئیرز کے جنگجوؤں اور ساہیوال بلز کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔

کوارٹرز فائنل میں کشمیر جانباز نے کراچی زور آورز اور فیصل آباد شیردل نے گوادر بہاردز، ساہیوال بلز نے پشاور حیدرز اور گجرات وارئیرز نے ملتان سکندرز کو شکست دی۔سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کے درمیان سپر کبڈی لیگ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات