اشتہارات

آسمانی بجلی کی زد میں آکر زخمی ہونے والی جنوبی افریقی فٹبالر چل بسے

site_admin

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے مقامی کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوندا نتشنگیز آسمانی بجلی کی زد میں آکر کومہ میں جانے والے فٹبالر چل بسے۔

فٹبال کلب کے چیئرمین فاروق کدودیا نے تصدیق کی ہے کہ 21 سالہ فٹبالر لیوندا کومے میں تھے اور وہ چل بسے جس پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

یاد رہے کہ یکم مارچ 2018 کو ایک دوستانہ میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے لیوندا تنشنگیز سمیت مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے 3 کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔

یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی لیوندا کے سینے پر آسمانی بجلی گری جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے جب کہ دیگر دو کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

مارٹز برگ یونائیٹڈ اس وقت جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے اور لیوندا تنشنگیز نے اسی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے دو سیزن قبل کیئزر چیفس کے خلاف میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات