اشتہارات

ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال

site_admin

لاہور: پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف صوبے کے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال جاری ہے۔ پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہو گی۔

نئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے اور بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات