اشتہارات

پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، آصفہ بھٹو

site_admin

راچی: اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹینکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور بلاول بھٹو ہی ملک کے اصل قائد ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات