اشتہارات

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

site_admin

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہیں تو کرا دیں۔ اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مؤکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہو کر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔

عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہکیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات