اشتہارات

اقامہ کیس میں خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

site_admin

اسلام آباد: اقامہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما  اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو گئی۔

عدالت عالیہ نے فیصلے کی مصدقہ کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیا جس کے بعد خواجہ آصف کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہیں تو کرا دیں۔ اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مؤکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہو کر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر پہلے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تاہم بعد میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نئے بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات