اشتہارات

پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی

site_admin

لاہور :- پاکستان سپر لیگ چیمپیمز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی جانب ہونیوالی تقریب نے شرکا کے دل جیت لیے .تقریب میں پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ پشاور زلمی کے چیرمین پشاور جاوید آفریدی , صدر ظہیر عباس , پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی , سابق چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل تھری کے لیے کٹ کی لانچنگ ہوئی تو شائقین کرکٹ کا جوش و خروش انتہا پر پہنچ گیا۔ پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔ جس کے بعد معروف راک بینڈ  کال  نے پشاور زلمی کا آفیشل گانا  ہم زلمی  پیش کیا تو شرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی. پشاور زلمی اور جاوید آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا۔ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا۔

 

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات