اشتہارات

مخالفین صادق، امین، ملک کی خدمت کرنیوالے کو نا اہل کر دیا گیا: نواز شریف

site_admin

لاہور: – نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں 70 سالوں میں ووٹ کا احترام نہیں رہا، ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میرا پیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ہے، مخالفین کو صادق، امین اور ملکی خدمت کرنیوالے کو نا اہل کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لودھراں کے عوام کا مشکور ہوں، دل چاہتا ہے کہ وہاں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں، یہ اللہ کی رضا اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لے کر جائیں گے، عوام کے ووٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہیئے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیئے، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا میرا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، مخالفین کا کیا ذکر کروں، یہ ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مخالفین کو خود سوچنا چاہیے انہوں نے ملک میں کیسی سیاست کی، عدالتوں میں بیٹھے منصفوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کر دیا گیا، کیا کوئی سوچ سکتا تھا لودھراں میں ایسے نتائج آ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات