اشتہارات

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 492 پوائنٹس کی کمی

site_admin

کراچی: – ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 492 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 43 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ جس کی سب سے بڑی وجہ امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک ہی روز میں 1100 پوائنٹس سے زائد گر گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران انڈیکس 6 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ کی دیکھا دیکھی ایشائی مارکیٹوں کی بھی کچھ یہی صورتحال ہے، جاپان اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹوں کا انڈیکس بھی صرف ایک ہی روز میں 1500 پوائنٹس سے زائد نیچے گر گیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 85 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے جس کے باعث انڈیکس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ 492 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات