اشتہارات

ساڑھے 4 سال میں تیسرا وزیراعلیٰ بلوچستان کون؟، فیصلہ آج ہوگا

site_admin

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹ کا عمل آج ہو گا، پاکستان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ(ق) کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ اُمیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اور لیاقت آغا کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔

بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جب کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ملحقہ راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران زرغون روڈ کے بجائے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک متبادل راستوں کو اختیار کریں۔

عبد القدوس بزنجو کی پوزیشن مضبوط ہے اور انہیں 40 سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے، نیشنل پارٹی نے نامزد امیدواروں کی حمایت سے انکار کر دیا، نئے وزیراعلی کے منتخب ہونے بعد حلف برداری کی تقریب آج شام متوقع ہے، گورنر بلوچستان نئے وزیراعلی سے حلف لیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات