اشتہارات

ڈبلیو ٹی اے ٹینس ، اینجلیک کربر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

site_admin

سڈنی : آسٹریلیا میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے سلوواکیہ کی ڈومینیکا کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔

سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر اور سلوواکیہ کی ڈومینیکا مد مقابل ہوئیں، جرمن کھلاڑی نے شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی وہ سلوواکین پلیئر پر حاوی رہیں، انہوں نے دلچسپ کھیل کے بعد چھ تین سے فتح سمیٹی، اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات