اشتہارات

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک، 85 کو بچا لیا گیا

site_admin

طرابلس: – لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں پچیس تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں سے پچاسی افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پچاسی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ اب تک ڈوبنے والے آٹھ تارکین وطن کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔ دو مختلف امدادی تنظیموں کے مطابق اس کشتی پر تقریباً ڈیڑھ سو تارکین وطن سوار تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات