اشتہارات

مسٹر بین آج اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

site_admin

لاس اینجلس: دنیا کو اپنی حرکتوں سے ہنسانے والے مسٹر بین 63 برس کے ہو گئے۔ ہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن آج اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ چھ جنوری 1955ء کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیریئر کا آغاز بی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل’ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔ 1990ء میں انہوں نے ‘دی ہیلپ لیس مسٹر بین ‘کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا۔

انہوں نے ‘مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔ 1997ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کر ڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جس کا نام ہی ‘مسٹر بین ‘رکھا گیا۔ 2007ء میں اسی سلسلے کی دوسری فلم مسٹر بین ہالی ڈے ‘کے نام سے بنائی گئی۔

1995ء اور 1997ء کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز دی تھن بلیو لائن ‘میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ جس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا ان سیریلیز میں ان کی سنجیدہ اداکاری کو بھی بہت سراہا گیا۔

نومبر 2012ء میں روون نے مشہور زمانہ مسٹر بین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔ 2003ء میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ’جونی انگلش‘ میں بھی کام کیا جس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7 اکتوبر 2011ء کو ریلیز ہوا۔

روون آج کل اپنی آنے والی فلم ‘جونی انگلش 3’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات