اشتہارات

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی

site_admin

کراچی: مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈلر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.10روپے سے بڑھ کر111.30روپے اور قیمت فروخت 111.40روپے سے بڑھ کر111.60روپے پر جا پہنچی.

اسی طرح35پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 132.40روپے سے بڑھ کر132.75روپے اور قیمت فروخت134.40روپے سے بڑھ کر134.75روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید148.70روپے سے بڑھ کر149.20روپے اور قیمت فروخت150.70روپے سے بڑھ کر151.25روپے پر جا پہنچی تاہم انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 110.54روپے اور قیمت فروخت 110.64روپے پر مستحکم دیکھی گئی ۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات