اشتہارات

نواز شریف آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

site_admin

ایبٹ آباد :ن لیگ کی عوام رابطہ مہم بھی شروع ہونے کو تیار ہے ، آج ایبٹ آباد میں جلسے سے نواز شریف خطاب کریں گے ۔ کالج گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کرلی گئیں ، ن لیگ کی عوام رابطہ مہم بھی شروع ہونے کو تیار ہے ۔ ایبٹ آباد کالج گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں کارکنوں نے کارکنوں نے فوارہ چوک سے ایوب میڈیکل کمپلیکس تک ریلی نکالی ۔ شہر میں جگہ جگہ استقبالیہ پینا فلیکسز آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔ ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے والے خود تحلیل ہو رہے ہیں ۔ اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا گیا ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ۔ سردار مہتاب کا کہنا تھا نواز شریف کا جلسہ تاریخی ہوگا ، آصف کرمانی نے کہا جے آئی ٹی میں کوئی بےضابطگی ثابت نہیں ہوئی ۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات