اشتہارات

سزا دی نہیں جا رہی، دلوائی جا رہی ہے: میاں نواز شریف

site_admin

یہ پہلے سے لکھا ہوا ہے کہ ہر صورت سزا دینی ہے، دہرے معیار کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

 لاہور:  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا یہ پہلے سے لکھا ہوا کہ ہر صورت سزا دینی ہے، سزا دی نہیں جا رہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔ عمران خان کی ضمانت سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی، میرے اور دوسروں کے مقدموں میں ضابطے الگ الگ ہیں۔

میاں نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو مخالفین استعمال کرتے ہیں، 1999 میں بھی کہا تھا طیارہ ہائی جیک کیس میں سزا دلوائی جا رہی ہے، پہلے بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات