اشتہارات

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں: سعد رفیق

site_admin

کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا، جب انصاف ہوتا نظر نہ آئے سوال تو اٹھتے ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں، صرف ایک ہی طبقہ جمہوریت مضبوط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا براہ راست فیصلے دینے شروع کر دیے جائیں تو ملک کو کیسے چلایا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا، جب انصاف ہوتا نظر نہ آئے سوال تو اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم 10 ابھی بھی بن رہا ہے، ہمارے سوالوں کا جواب پاکستان کے عوام 2018 میں دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت یا الزام نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات