اشتہارات

نواز شریف نے ریفرنسز یکجا نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

site_admin

احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا، تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے: درخواستگزار کی استدعا

اسلام آباد: نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا۔

نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ وکیل اعظم تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیرغور نہیں لایا گیا، احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وکیل نواز شریف نے آج ہی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے نواز شریف کی تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات